صنم جاوید کے والد گرفتاری کے 2 دن بعد گھر واپس آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان گھر واپس آگئے ہیں،لاہورپولیس نے 20 ستمبر انہیں گھر سے گرفتار کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن کے دوران وحدت کالونی میں پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو ان کے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا،صنم جاوید کی والدہ نے جاوید اقبال کی بازیابی کی لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، تاہم، جاوید اقبال اب گھر پہنچ گئے ہیں کیونکہ ڈی سی لاہور نے لاہور جلسے کے پیش نظر 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔
صنم جاوید نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میرے والد کو بہن فلک جاوید کے بارے دریافت کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا، میرے والد سے کہا گیا کہ صنم جاوید کی کیمپین کی وجہ سے ہمارا ایس ایچ او معطل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی والوں کا انقلاب صرف پولیس والوں کی مار تھی: عظمی بخاری