رونالڈو کی تلاوتِ قرآن کرتے وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

Sep 22, 2024 | 21:15:PM
رونالڈو کی تلاوتِ قرآن کرتے وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو فیسبک اور انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، پوسٹس میں لکھا گیا ہے کہ ’’قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔‘‘

تاہم ویڈیو کی حقیقت جانچنے پر یہ بات سامنے آئی کہ جس شخص کو رونالڈو سمجھا جا رہا ہے وہ دراصل ان کا ہمشکل ہے جس کا نام ’بیور عبداللہ‘ ہے، عبداللہ کی قرآن پڑھنے کی ویڈیو اصل میں ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کے بانی زکربرگ کی جان سینا کے ساتھ ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ بیور عبداللہ کی رونالڈو سے مشابہت کی وجہ سے انہیں خاصی پزیرائی ملی اور ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں، عبداللہ نے فیس بُک پر یہ معلومات شیئر کی ہیں کہ وہ 2019 میں عراق چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوئے اور وہاں ملازمت کرنے لگے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی وائرل ویڈیو دراصل 3 سال پرانی ہے جو اس بار دوبارہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن رہی ہے۔