لاہور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی نامعلوم ایف آئی آرز کی تفصیل کیلئے درخواست پر اعتراض، کیس کی سماعت کل ہو گی

Sep 22, 2024 | 23:01:PM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج نامعلوم ایف آئی آرز کے ریکارڈ کے حصول کیلئے دائر درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کل ہو گی۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے خلاف درج تمام نامعلوم ایف آئی آرز کے ریکارڈ کے حصول کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کے عائد اعتراض پر سماعت کل ہو گی، جسٹس فاروق حیدر، بشریٰ بی بی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کریں گے، عدالت درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم یا برقرار رکھنے کا حکم دے گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بشریٰ بی بی کی نامعلوم مقدمات میں  ضمانت منظور کرنے کی استدعا پر اعتراض عائد کیا ہے، دوسری جانب بشریٰ بی بی کی درخواست میں کسی بھی غیر اعلانیہ مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 4ملکی اتحاد’کواڈ‘سربراہ اجلاس میں جوبائیڈن کا مائیک کُھلا رہ گیا، ساری گفتگو لیک ہو گئی

واضح رہے کہ درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں