یوکرین میں روسی میزائل حملے سےمقامی ٹیلی ویژن ٹاور دو ٹکڑے ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کے میزائل حملے میں مقامی ٹیلی ویژن کا بلند و بالا ٹاور دو ٹکڑے ہوکر تباہ ہوگیا۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائل حملے میں خارکیف کے ٹیلی ویژن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، میزائل حملے سے ٹیلی ویژن کا 240 میٹر بلند ٹاور آدھا ٹوٹ کر نیچے جا گر.
حکام کے مطابق حملے کے بعد ٹیلی ویژن کے سگنلز میں خلل آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس نے ٹی وی ٹاور پر حملے میں ممکنہ طور پر کروز میزائل استعمال کیا ہے, روس خار کیف شہر کو ناقابل رہائش بنانا چاہتا ہے۔