اے این ایف کی کارروائیاں، 133 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

Apr 23, 2024 | 10:08:AM

( ارشاد قریشی) اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، 6 مختلف کاروائیوں کے دوران 133 کلو منشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں 6 مختلف کاروائیوں کے دوران 133 کلو منشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودیہ جانے والے دو مسافروں سے 2.4 کلو آئس برآمد،پشاور ائیرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 700 گرام آئس برآمد،نوشہرا سے 87 کلو چرس اور 33.9 کلو افیون برآمد،ٹنڈوجام حیدرآباد میں ملزم سے 5 کلو چرس اور 1 کلو افیون برآمد،سہراب گوٹھ کراچی میں ملزم سے 2.7 کلو چرس برآمد اور ترکی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ملزم سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین میں روسی میزائل حملے سےمقامی ٹیلی ویژن ٹاور دو ٹکڑے ہوگیا

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ  گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں