(روزینہ علی) محکمہ موسمیات کشمیر، گلگت بلتستان سمیت بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوااور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح (بروز بدھ ) اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہےگا تاہم بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا البتہ دیر، سوات ، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباداور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں نوٹوں، کپڑوں اور موبائل فونز کی برسات
صوبہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، مری، گلیات اورگردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شام یا رات میں چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تربت،پنجگور،گوادر، واشک،خضدار،خاران،کوئٹہ،زیارت اورگردونواح میں تیز ہواؤں، گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلستان میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔