میری ٹک ٹاک سے پہلی کمائی: ربیکا خان نے اہم انکشاف کردیا 

سفر آغاز 2019ء میں کیا, آج کل والدہ کے ساتھ کوکنگ ویڈیوز بناتی ہوں

Apr 23, 2025 | 15:40:PM
میری ٹک ٹاک سے پہلی کمائی: ربیکا خان نے اہم انکشاف کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیا سٹار ربیکا خان نے ٹک ٹاک سے ہونے والی اپنی پہلی کمائی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ۔

ربیکا خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیئے اوربتایا کہ وہ جَلد اپنے منگیتر حسین ترین سے شادی کرنے والی ہیں۔

ربیکاخان نے بھارت میں اپنے والد، معروف کامیڈین کاشف خان کی شہرت سے متعلق بھی بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں ربیکا خان نے کہا کہ میں نے بطور ٹک ٹاکر اور کانٹینٹ کری ایٹر اپنے سفر آغاز 2019ء میں کیا تھا، پہلے پہلے میری ویڈیوز پر 100 کے قریب ویوز آتے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے میں وائرل ہوگئی اور ویڈیوز پر ہزاروں اور ملینز ویوز آنے لگے۔

ربیکاخان کا کہناتھا کہ میں یوٹیوب کو بہت اہمیت دیتی ہوں، یوٹیوب پر آج کل والدہ کے ساتھ کوکنگ ویڈیوز بناتی ہوں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک سے کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ربیکا خان نے کہا کہ میری ٹک ٹاک پر پہلی کمائی 25 ہزارروپے تھی، مجھے اپنی پہلی کمائی حاصل کر کے بہت زیادہ خوشی ہوئی تھی، اس وقت میں نے سوچا تھا کہ مجھ میں کوئی بات تو ہے جو لوگ مجھے دیکھ اور پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹام کروزشدیدبرفانی حالات میں بھی فلم کی عکس بندی میں مصروف

ربیکا خان نے کہاکہ میرے والد بہت اچھے ہیں، بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں، بہت زیادہ سمجھاتے ہیں، میری کامیابی والد کی حوصلہ افزائی کا ہی نتیجہ ہے۔