(امانت گشکوری) این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس میں درخواست مسترد ہونے پرعمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس میں درخواست مسترد ہونے پر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اپیل میں استدعا کی ہے کہ 9 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درخواست جائزہ نہیں لیا،تمام ریکارڈ موجود ہونے کے باوجود ہائیکورٹ نے حقائق نظرانداز کئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا،الیکشن کمیشن کو میرٹ پر فیصلہ کرنے کا کہنا غیر قانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی