قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب،بھارت کی جانب سے کئے گئےفیصلوں پر موثر حکمت عملی تیار کی جائے گی

Apr 23, 2025 | 21:44:PM
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب،بھارت کی جانب سے کئے گئےفیصلوں پر موثر حکمت عملی تیار کی جائے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   بھارت کی جانب سے پہلگام  حملے کے بعد کیے گئے خود ساختہ فیصلوں پر مشاورت کے لیے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح طلب کیا گیا ہے۔

 اجلاس میں بھارت کے اعلان پر تفصیلی بحث کی جائے گی  اور حکومت کی جانب سے بھارت کے اقدامات کا "موثر جواب" دینے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں پاکستان کی عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی  تاکہ دونوں طرف کے اقدامات کا جامع جائزہ لیا جا سکے اور پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات طے کیے جا سکیں۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے جب بھارت نے انڈس واٹر معاہدہ معطل کرنے اور اتاڑی بارڈر بند کرنے جیسے سخت فیصلے کیے ہیں جن سے پاکستان کی سلامتی اور آبی حقوق پر براہ راست اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل یا ختم نہیں کر سکتا،حکومتی ذرائع