وزیر اعظم نے کل صبح قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ،اسحاق ڈار  کا ٹویٹ

Apr 23, 2025 | 23:05:PM
وزیر اعظم نے کل صبح قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ،اسحاق ڈار  کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے  جمعرات 24 اپریل 2025 کی صبح قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج شام کے بھارتی حکومت کے بیان پر ردعمل دینے کے لیے جمعرات 24 اپریل 2025 کی صبح قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام  حملے کے بعد کیے گئے خود ساختہ فیصلوں پر مشاورت کے لیے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بھارت کے اعلان پر تفصیلی بحث کی جائے گی  اور حکومت کی جانب سے بھارت کے اقدامات کا "موثر جواب" دینے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں پاکستان کی عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی  تاکہ دونوں طرف کے اقدامات کا جامع جائزہ لیا جا سکے اور پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات طے کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب،بھارت کی جانب سے کئے گئےفیصلوں پر موثر حکمت عملی تیار کی جائے گی