امریکی نائب صدر کیلئے نامزدگی اعزاز کی بات ہے:ٹِم والز

Aug 23, 2024 | 00:15:AM
امریکی نائب صدر کیلئے نامزدگی اعزاز کی بات ہے:ٹِم والز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور امریکی سیاستدان اور گورنر ٹم والز کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کیلئے نامزد ہونا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں نامور امریکی سیاستدان ٹِم والز نے باضابطہ طور پر نائب صدر  کے عہدے کیلئے نامزدگی کو قبول کر لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر کے لیے نامزدگی میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ روز ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں اپنی تقریر کے دوران  کہا تھا  کہ امریکا کے نائب صدر کے لیے نامزدگی قبول کرنا میرے لیے زندگی بھر کا اعزاز  رہےگا، ہم سب آج یہاں صرف اس وجہ سے ہیں کیونکہ ہمیں اس ملک سے  بےحدمحبت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن حکومت کی سعودی عرب سمیت 35 ممالک کو ویزا فری رسائی کی اجازت

خیال رہے کہ 60 سالہ ٹِم والز مینیسوٹا کے گورنر ہیں اور 2 ہفتے قبل کملا ہیریس نے اس عہدے کے لیے انہیں منتخب کیا تھا۔  ٹم والز امریکی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کے ہمراہ الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف میدان میں نظر آئیں گے جہاں ٹرمپ کے خلاف کاملا کی بطور صدر نامزدگی نے ڈیموکریٹس کی صدارتی مہم میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور ان کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔