ایک ہفتے میں 400 کروڑ بزنس کر کے ’استری 2‘ نے نیا ریکارڈ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایک ہفتے میں 400 کروڑ بزنس کر کے ’استری 2‘ نے ہندی سینما نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راجکمار راؤ کی فلم ’استری 2‘ نے ریلیز ہوتے ہی 7 دنوں میں 400 کروڑ کے کلب میں انٹری کر لی، ’استری 2‘ نے بھارت میں 342 کروڑ بھارتی روپے اور غیر ملکی مارکیٹ میں 59 کروڑ بھارتی روپے کا مجموعی باکس آفس بزنس کیا ہے، یوں اس کا مجموعی باکس آفس کلیکشن ایک ہفتے میں 401 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔
پروڈکشن ہاؤس میڈاک فلمز نے انسٹاگرام پر اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کی ’’ایک حیرت انگیز ہفتہ! آپ کے پیار کا شکریہ‘‘۔
علاوہ ازیں فلم ’استری 2‘ عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی سب سے تیز ترین بالی ووڈ فلم بن گئی ہے، ’استری 2‘ نے 400 کروڑ روپے کا سنگِ میل صرف 7 دنوں میں عبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن میں کیا بننا چاہتی تھی؟ حریم فاروق نے دلی خواہش کا اظہار کر دیا
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شارخ خان کی فلم’جوان‘ نے 400 کروڑ کا سنگِ میل 11 دنوں میں، رنبیر کپور کی ’اینمل‘بھی 11 دنوں میں، کنگ خان کی ’پٹھان‘ 12 دنوں میں، سنی دیول کی ’غدر 2‘ نے 12 دنوں میں، ساؤتھ سپر سٹار پرابھاس کی ’باہوبلی 2: دی کنکلوژن‘ کے ہندی ورژن نے 15 دنوں میں جبکہ ساؤتھ کے میگا سٹار یش کی ’کے جی ایف: چپٹر 2‘ کے ہندی ورژن نے یہ سنگِ میل 23 دنوں میں عبور کیا۔