کیاعمران ہاشمی حافظِ قرآن ہیں؟بالی ووڈاداکارنے خود ہی بتادیا

اداکارہ عمائمہ ملک کے ایک انٹرویوکے بعدان افواہوں کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا جنہوں نے عمران ہاشمی کےساتھ فلم بھی کی تھی

Aug 23, 2024 | 13:27:PM
کیاعمران ہاشمی حافظِ قرآن ہیں؟بالی ووڈاداکارنے خود ہی بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنے حافظِ قرآن ہونے کی خبروں پر خود ہی وضاحت پیش کردی۔

معروف بالی ووڈ اداکار سے متعلق گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ حافظِ قرآن ہیں جس پر اب اداکار نے اپنا ردعمل دےدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان افواہوں کا آغاز گزشتہ برس اس وقت ہواجب  معروف پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک، جنہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ ایک فلم"راجہ نٹورلعل"میں اداکاری کی تھی،نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا  کہ عمران ہاشمی کو کچھ قرآنی آیات یاد ہیں اور وہ ان کے ساتھ فلموں کی شوٹنگ پر بھی آیات پڑھا کرتے تھے۔

عمران ہاشمی نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویوکے دوران اس حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اس ویڈیو میں میزبان نے عمران ہاشمی سے سوال کیا کہ کیا یہ بات سچ ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں؟جواب میں اداکار نے مختصراً کہا کہ ان دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں،ایسا نہیں ہے اور وہ حافظ قرآن نہیں.

یہ بھی پڑھیں:وجاہت رؤف نے پاکستانی سکرینز پربھارتی فلمیں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

اس پر ہندو میزبان نے ان سے وضاحت طلب کی کہ یہ حافظ قرآن کا مطلب کیا ہوتا ہے؟اس پر عمران ہاشمی نے جواب دیا کہ حافظ قرآن کا مطلب یہ ہے کہ مقدس کتاب کو دیکھے بغیر اسے درست اور صحیح انداز میں پڑھنا۔