(حاشر احسن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے وکیل نے جواب دیا کہ عالیہ حمزہ نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے ۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ جس پر وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں 2 ہفتے کا وقت دے دیں، عالیہ حمزہ کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور عالیہ حمزہ کو 15 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیخلاف کیس، سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت سرگودھا میں درج ایک اور فیصل آباد میں درج 5 ایف آئی آرز میں ہوئی ہے۔