بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پی ٹی آئی وفد کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطے بحال ہوگئے، پی ٹی آئی وفد آج رات 8 بجے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرےگا۔
رواں سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں درارڑیں پڑنے اور حکومتی اتحاد میں شامل نہ ہونے کے بعد سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے خصوصی طور پر پاکستان تحریک انصاف کی جناب سےرابطوں کا باقاعدہ سلسہ شروع ہوگیا تھا تاہم پچھلے چند ہفتوں میں ان کے درمیان ہونے والوں رابطوں میں کافی تاخیر ہوئی ، آج ایک مرتبہ پھر دونوں پارٹیوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمن سے آج رات ساڑھے 8 بجے ملاقات کریگا،پی ٹی آئی وفد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،سینیٹر شبلی فراز،چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرخان شامل ہیں، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں پی ٹی آئی حکومت کےدرمیان اتحاد سے متعلق بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری اجازت کے بغیر کوئی پنجاب اور سندھ میں جلسہ نہیں کرسکتا: فیصل کریم کنڈی