پنجاب حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کردی

Aug 23, 2024 | 18:42:PM

(قیصر کھوکھر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں (ہائی ویلیو ٹارگٹ) کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقررکی گئی جبکہ خطرناک ڈاکو کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقررکی گئی، 

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تیسری کیٹگری کے ڈاکوؤں کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام مقررکیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی،مریم نواز کاکہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:’’لگتا ہے آج ہم شہید ہو جائیں گے‘‘ ڈاکوؤں کے حملے سے چند منٹ پہلے اہلکاروں کی گفتگو کرتے ویڈیو آ گئی

مزیدخبریں