(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مہمند ،خیبر،باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،تلہ گنگ، میانوالی ، سرگودھا، جہلم ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔تاہم شام /رات ژوب، بارکھان اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔ تا ہم مٹھی، تھر پارکر،میرپورخاص، بدین ،ٹھٹھہ،حیدر آباد، سانگھڑ،شہیدبینظیر آباد، خیرپور، دادو اور جامشورومیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مٹھی، تھرپارکر اور میر پور خاص میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!4بار رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے سینئر سیاستدان انتقال کر گئے