بھارتی اداکار نرمل بینی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Aug 23, 2024 | 19:40:PM
بھارتی اداکار نرمل بینی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار نرمل بینی 37 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کے نامور اداکار نرمل بینی کی موت آج دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، پروڈیوسر سنجے نے اداکار کی موت کی تصدیق بھی کر دی، اداکار کو دل کا دورہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھرواننت پورمیں واقع ان کی رہائش گاہ پر پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اداکار نرمل بینی نے فلمی کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا اور کئی سپرہٹ ملیالم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، علاوہ ازیں انہوں نے یوٹیوب ویڈیوز سے بھی کافی شہرت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان ماضی کی کونسی سُپر ہٹ فلم کا ریمیک بنانے کے خواہشمند ہیں؟ اداکار نے اظہار کر دیا

اداکار کی موت کی خبر سنتے ہی ملیالم فلم انڈسٹری سے منسلک شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔