سلمان خان ماضی کی سُپر ہٹ فلم "شعلے" کا ریمیک بنانے کے خواہش مند
میں فلم میں "جے" اور "ویرو" کے علاوہ "گبر" کا بھی کردار ادا کر سکتا ہوں،دبنگ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ماضی کی سُپر ہٹ فلم "شعلے" کا ریمیک بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ لکھاریوں کی بے مثال جوڑی "سلیم جاوید "کے دوبارہ اکٹھے ہونے کے نتیجے میں بننے والی دستاویزی سیریز "اینگری ینگ مین" کی تشہیر کے لیے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سلمان خان نے بھی شرکت کی،اس تقریب کی میزبان فرح خان نے سلمان خان سے پوچھا کہ آپ "سلیم جاوید" کی تحریر کردہ کون سی فلم کا ری میک بنانا چاہتے ہیں؟سلمان خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے ان کی کسی بھی فلم کا ری میک بنانے کا موقع ملا تو میں فلم "شعلے" کا ری میک بنانا چاہوں گا۔
بالی ووڈ کے دبنگ خان نے "شعلے" کے ری میک میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا کہ میں فلم میں "جے" اور "ویرو" دونوں کا کردار ادا کر سکتا ہوں، میں "گبر" کا بھی کردار ادا کر سکتا ہوں۔
اس سے قبل فلم "شعلے" کے لکھاری جاوید اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فلم " شعلے" کی کاسٹ کے کئی لوگ "گبر" کا کردار ادا کرنے کے خواہش مند تھے،جاوید اختر کے مطابق امیتابھ بچن اور سنجیو کمار نے کہا تھا کہ وہ گبر کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تاہم دھرمیندر نے کبھی نہیں کہا تھا کہ وہ یہ کردار چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کردار سے خوش تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کامقبول ترین فلم اسٹارکون؟نئی فہرست جاری ہوگئی
واضح رہے کہ فلم "شعلے" میں گبر کا کردار مرحوم اداکار امجد خان نے ادا کیا تھا جس سے اُنہیں خوب شہرت ملی تھی،15اگست1975ء کوریلیز ہونے والی فلم "شعلے" میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، جیا بچن،ہیما مالنی، سنجیو کمار اور امجد خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کیاعمران ہاشمی حافظِ قرآن ہیں؟بالی ووڈاداکارنے خود ہی بتادیا
"اینگری ینگ مین" ایک نئی دستاویزی سیریز ہے جو اسکرپٹ رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کے کیریئر پر مرکوز ہے، بھارتی لکھاریوں کی یہ جوڑی "سلیم جاوید" کے نام سے مشہور ہے۔