بھارت کامقبول ترین فلم اسٹارکون؟نئی فہرست جاری ہوگئی

پرابھاس جولائی 2024ء کے مقبول ترین فلم اسٹارز کی فہرست میں سب سے آگے ہیں

Aug 23, 2024 | 14:35:PM
بھارت کامقبول ترین فلم اسٹارکون؟نئی فہرست جاری ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارپرابھاس نے جولائی 2024ء میں مقبول ترین فلم اسٹارز کی دوڑ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق Ormax میڈیا کی جانب سے جولائی 2024ء کے مقبول ترین مرد فلم اسٹارز کی جوفہرست جاری کی گئی اس  کے مطابق  بلاک بسٹر فلم"کالکی 2898 AD" کے ہیرو پرابھاس بازی لے گئے ہیں۔

جولائی 2024ء کے مقبول ترین فلم اسٹارز  کی فہرست میں پرابھاس پہلے نمبرپر ہیں جن  کی مقبولیت کی وجہ اُن کی حالیہ سُپر ہٹ فلم "کالکی 2898 AD" بتائی جارہی ہے  جس میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن نے بھی ان کے ہمراہ اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کیاعمران ہاشمی حافظِ قرآن ہیں؟بالی ووڈاداکارنے خود ہی بتادیا

 بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں ساؤتھ انڈین اداکار وجے دوسرے،شاہ رخ خان تیسرے اور مہیش بابو چوتھے نمبر پرہیں،فہرست میں  جونیئر این ٹی آر پانچویں، اکشے کمار چھٹے، اللو ارجن ساتویں،سلمان خان آٹھویں،رام چرن نویں اور اجیت کمار دسویں نمبر پر ہیں۔

وجاہت رؤف نے پاکستانی سکرینز پربھارتی فلمیں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

 واضح رہے کہ پرابھاس کی فلم "کالکی 2898 AD" کو نیٹ فلکس اور پرائم ویڈیو پر متعدد زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا تھاجس کے بعد اس فلم نے ایک بار پھر فلمی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ۔