وزیراعظم کی وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے انضمام کی تجاویز پرمزید غور کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم نے وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کی تجاویز پرمزید غور کرنے ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کی تجاویز پر بھی مزید غور کی ہدایات جاری کر دیں، تجاویز پر مزید غور کے لیے کمیٹی کو 2 ماہ کا وقت دے دیا گیا، وزیر اعظم نے وزارت صعنت و پیداوار، تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!4بار رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے سینئر سیاستدان انتقال کر گئے
واضح رہے کہ وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صعنت و پیداوار میں ضم کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔