(اویس کیانی) وزیراعظم نے وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کی تجاویز پرمزید غور کرنے ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کی تجاویز پر بھی مزید غور کی ہدایات جاری کر دیں، تجاویز پر مزید غور کے لیے کمیٹی کو 2 ماہ کا وقت دے دیا گیا، وزیر اعظم نے وزارت صعنت و پیداوار، تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!4بار رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے سینئر سیاستدان انتقال کر گئے
واضح رہے کہ وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صعنت و پیداوار میں ضم کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔