ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کئے جائیں، عمران خان نے عدالت میں درخواست جمع کرادی

Aug 23, 2024 | 19:58:PM
ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کئے جائیں، عمران خان نے عدالت میں درخواست جمع کرادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان  کی جانب سے 2درخواستیں جمع کرائی گئیں، درخواستیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائی، ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے ڈمبل کا جوڑا فراہم کرنے سے متعلق تھی جبکہ دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی سے بینک سٹیٹمنٹ کے لئے لیٹر پر دستخط کرانے سے متعلق تھی۔

عدالت نے دونوں درخواستوں پر جیل حکام کو جیل مینول کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کردی،جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی کو جیل مینول کے خلاف قرار دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا،علاوہ ازیں بینک سٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی جیل حکام نے روک دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پی ٹی آئی وفد کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات طے