پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد نےنئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے پر غورشروع کر دیا، ذرائع کے مطابق تجویز دی گئی کہ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور جن کمیٹیوں میں رکنیت ہے وہ چھوڑی جائیں،قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کی تجویز محمود اچکزئی نے دی،ذرائع کاکہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیاں چھوڑنے کی تجویزحکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے دی گئی،پی ٹی آئی نے تجویز پر مشاورت شروع کردی،قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق جلد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!معروف اداکار37سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے