انفارمیشن گروپ سےگریڈ 21 کے افسر وزیر اعظم ہاؤس کے ایڈیشنل سیکریٹری تعینات

Aug 23, 2024 | 20:59:PM
انفارمیشن گروپ سےگریڈ 21 کے افسر وزیر اعظم ہاؤس کے ایڈیشنل سیکریٹری تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر محمد ارشد منیر کو ایڈیشنل سیکریٹری پرائم منسٹر آفس (پبلک) تعینات کر دیا.

کابینہ سیکریٹریٹ  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابقانفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد کے  ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل محمد ارشد منیر کو وزیر اعظم ہاؤس ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ 

محمد ارشد منیر انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے،ارشد منیر اس سے پہلے وزارت اطلاعات میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے انضمام کی تجاویز پرمزید غور کی ہدایت