اداکارہ مہر بانو کی بے باک ڈانس ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی، تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

Aug 23, 2024 | 21:27:PM
اداکارہ مہر بانو کی بے باک ڈانس ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی، تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ مہر بانو اپنی ایک بے باک ڈانس ویڈیو کے باعث ایک بار پھر سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔

پاکستانی اداکارہ مہربانو نے اپنے بے باک رقص کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی جو کہ خوب وائرل ہو رہی ہے، اس وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ معروف بھارتی گیت ’چوڑی جو کھنکے ہاتھوں میں‘ پر رقص کر رہی ہیں اور انہوں نے سفید رنگے کے منی ٹاپ کے ساتھ ڈینم جینز زیب تن کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!معروف اداکار37سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب ساون آئے اور میں، یہ گیت 26سال پرانا ہے۔

اداکارہ تو اپنی دھن میں مگن اس گیت پر محو رقص ہوتی ہیں تاہم ان کا مغربی طرز کے لباس میں یہ ڈانس سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھایا، جو ویڈیو پر کمنٹس میں اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، کئی لوگ ان کے ڈانس پر بھی تنقید کر رہے ہیں اور انہیں اس معاملے میں اناڑی قرار دے رہے ہیں۔