برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبرآگئی

Aug 23, 2024 | 21:50:PM
برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبرآگئی
کیپشن: برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ نے پاکستانیوں کا یوکے کا سفر آسان بنانے کیلئے نئے بائیو میٹرک صارفین تک ای ویزا کی توسیع کردی ہے۔

برطانیہ کے ہائی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے نئے بائیو میٹرک صارفین تک ای ویزا کی توسیع کردی ہے،یوکے امیگریشن سسٹم ڈیجیٹل ہو رہا ہے، دستاویزات کو آن لائن امیگریشن سٹیٹس سے بدل دیا جائیگا، ای ویزا تک رسائی کیلئے یوکے وی آئی آن لائن اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی۔

ہائی کمشنرجین میریٹ کا کہنا ہے کہ بطور سیاح یوکے وی آئی اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں، پاکستانیوں کا برطانیہ کا سفر آسان بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!4بار رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے سینئر سیاستدان انتقال کر گئے