وزیر اعظم کی بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر مدد کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر پر دلی دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو مدد کی پیشکش کردی۔
وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ڈھاکہ میں شدید بارشوں سے تباہی پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کومدد کیلئے خط ارسال کیا ہے،خط کے متن میں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر دلی دکھ اور رنج ہے، اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں بنگلہ دیش اور بنگلہ دیشی شہریوں جن کے سیلاب میں پیارے بچھڑ گئے، گھر اور روزگار تباہ ہوئے، ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بنگلہ دیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کیلئے جانے جاتے ہیں، وزیرِاعظم کا اپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ پر امید ہوں کہ بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا، اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کیلئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انفارمیشن گروپ سےگریڈ 21 کے افسر وزیر اعظم ہاؤس کے ایڈیشنل سیکریٹری تعینات