عطا تارڑ کا حلقہ انتخابی عمل کی بدانتظامی کی ایک واضح مثال، پتن رپورٹ جاری

Aug 23, 2024 | 22:17:PM
عطا تارڑ کا حلقہ انتخابی عمل کی بدانتظامی کی ایک واضح مثال، پتن رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پتن نے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے حلقے کو انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری، حلقوں کی حد بندی اور بیلٹ دھاندلی کے ذریعے انتخابی عمل کی بدانتظامی کی ایک واضح مثال قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کے حلقے (این اے 127 لاہور) میں دھاندلی کی کہانی سامنے آ گئی، پتن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ابتدائی حد بندیوں میں یہ حلقہ چار جزوی صوبائی حلقوں پی پی 157، پی پی 160، پی پی 161 اور پی پی 162 پر پھیلا ہوا تھا، صوبائی حلقے (PP-163) کے پولنگ سٹیشنز کو پولنگ کے دن  بغیر کسی قانونی طریقہ کار کے پولنگ سکیم سے منسلک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

پتن رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جانچ پڑتال کے دوران  پتہ چلا کہ سینکڑوں فارم 45 اور فارم 46 یا تو پوسٹ نہیں کیے گئے تھے، نامکمل پائے گئے یا  پھر غیر قانونی پائے گئے تھے،  آڈٹ کے لیے اہم معلومات کو چھپا دیا گیا تھا، شفافیت  سے اس طرح کے تضادات کو چھپایا نہیں جا سکتا، ہر سطح پر انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کی طرف توجہ مبذول کرائی جا سکتی ہے۔