ورلڈ ملٹری کیڈٹس گیمز: پاک فوج نے 5 میڈلز جیت لئے

Aug 23, 2024 | 23:05:PM
ورلڈ ملٹری کیڈٹس گیمز: پاک فوج نے 5 میڈلز جیت لئے
کیپشن: وینز ویلا میں متعقد ہونیوالی ورلڈ ملٹری گیمز میں میڈلز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے جوان
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) وینزویلا میں ہونے والی ورلڈ ملٹری کیڈٹس گیمز میں پاک فوج کے جوانوں نے 5 میڈلز حاصل کر لئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وینز ویلا میں چوتھی انٹرنیشنل ملٹری سپورٹس کونسل کے تحت ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز منعقد ہوئیں، ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز 16 سے 22 اگست تک وینیزویلا میں جاری رہیں، گیمز میں پاکستان کی مسلح افواج نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاک فوج کے جوانوں نے 5 میڈلز حاصل کر لیے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان مسلح افواج کے دستے نے ٹریک، فیلڈ اور شوٹنگ ایونٹس میں حصہ لیا، پاک فضائیہ کے چیف وارنٹ آفیسر معید بلوچ نے 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل اور 200 میٹر ریس میں سلور میڈل حاصل کیا، پاکستان آرمی کے سپاہی محمد اختر نے 5000 میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ اور 10،000 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، 25 میٹر پسٹل شوٹنگ ریپڈ ٹیم ایونٹس کیٹیگری میں پاکستان آرمی کے نائیک قاسم بلال، سپاہی اسماعیل خان اور سپاہی محمد راشد نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ کے حلقے میں دھاندلی کی کہانی، پتن نے رپورٹ جاری کر دی

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی۔