تھائی لینڈ : مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار، تمام مسافر ہلاک

Aug 23, 2024 | 23:26:PM
تھائی لینڈ : مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار، تمام مسافر ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ کے مشرقی حصے میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوکر تباہ ہو گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں مقامی پرواز کے لیے ایک چھوٹے مسافر طیارے نے بنکاک کے مرکزی ہوائی اڈے سے مسافروں کو منزل پر پہنچانے کیلئے اڑان بھری لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کا  کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

مسافر طیارے سے رابطہ منقطع ہونے پر تلاش کیلئے آپریشن شروع کیا گیا تو  طیارے کا ملبہ تھائی لینڈ ہوائی اڈے سے تقریباً 40 کلومیٹر  کی دوری پر مینگرووز کے دلدل گراہوا دکھائی دیا۔ طیارے میں 5 مسافر ،2 ایئرہوسٹس،ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ سوار تھے، جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو ٹف ٹائم دینےکیلئےپی ٹی آئی کی جے یو آئی سے تعاون کی درخواست

واضح رہے کہ مرنے والے پانچوں مسافروں کا تعلق ہانگ کانگ سے تھااور وہ چینی نژاد شہری تھے ،جبکہ ایئرہوسٹس اور پائلٹس تھائی شہری تھے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جنگلی علاقے کے درمیان دلدل اور پانی میں جہاز کے ٹکڑے  بکھرے ہوئے ہیں، حادثے کی جانچ پڑتال کے لیے انتظامیہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔