دنیا میں سب سے زیادہ کس اداکارہ کو “ کاپی“ کیا جاتا ہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

Aug 23, 2024 | 23:31:PM
دنیا میں سب سے زیادہ کس اداکارہ کو “ کاپی“ کیا جاتا ہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
کیپشن: اداکارہ کنگنا رناوت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں ۔ اداکارہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ میری نقل کی جاتی ہے لیکن جب لوگ میری نقل کرتے ہیں، تو مجھے برا نہیں لگتا بلکہ خوشی ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید دنیا میں سب سے زیادہ ان کی ہی نقل کی جاتی ہے۔ لیکن اگر تہذیب اور ادب کے ساتھ ان کی نقل اتارے تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اس بات کی فکر نہیں کی کہ لوگ ان کے بارے میں کیا کہیں گے، اور ’ایمرجنسی‘ بھی اسی جذبے کے تحت بنائی گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم کو کتنی پذیرائی ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوناکشی سہنا نے اپنا گھر کیوں بیچا؟ وجہ سامنے آگئی