بھارتی اداکار الو ارجن کے گھر پر طلبا کا دھاوا، 8 گرفتار

Dec 23, 2024 | 10:09:AM
بھارتی اداکار الو ارجن کے گھر پر طلبا کا دھاوا، 8 گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے سپرسٹار الو ارجن کے گھر پرعثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشپا ٹو فلم کے ہیرو الو ارجن کے گھر پر طلبا نے دھاوا بول دیا، حملہ آوروں نے چند روز قبل الو ارجن کی فلم ’’پشپا 2‘‘ کے پریمیئر کے دوران سینڈھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا،سپر سٹار کے گھر پر طلبا کے حملے کی اطلاع ملتے ہی حیدرآباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر 8 افراد کو گرفتار کر لیا،بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور الو ارجن کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، انہوں نے گھر کے احاطے میں رکھے گملے توڑ دیے اور ٹماٹر پھینکے۔

مزید پڑھیں:میری سب سے بڑی غلطی کپل شرما شو تھا، نسیم وکی

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور انصاف ہونا چاہیے کے نعرے لگا رہے تھے،پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات خدشہ ہے کہ حملے میں عثمانیہ یونیورسٹی کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی (OU JAC) کے اراکین ملوث ہو سکتے ہیں،واقعے سے کچھ دیر قبل الو ارجن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ جذبات کا اظہار ذمہ داری کے ساتھ کریں اور کسی قسم کی بدتمیزی یا گالی گلوچ سے گریز کریں،الو ارجن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دیں گے اور زخمیوں کے علاج کے اخراجات بھی خود اٹھائیں گے۔