امریکہ کیساتھ تکنیکی، چین سے ہماری سٹریٹجک دوستی ہے: مشاہد حسین

چین نے ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے: سابق وفاقی وزیر

Dec 23, 2024 | 12:28:PM

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تکنیکی اور چین کے ساتھ ہماری سٹریٹجک دوستی ہے۔اسلام آباد میں ادب فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ چینی ہمارے ملک میں 100 سے زائد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ چینیوں پر 7 حملے ہوئے اور 19 چینی ہلاک ہوئے، چینی پاکستان کے اچھے دوست ہونے کے باعث ہماری اندرونی صورتحال سے پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں:فوجی عدالتوں نے شواہد کی بنیاد پر سزائیں دیں، خواجہ آصف

مشاہد حسین سید نے کہا کہ دنیا میں چین نے ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہم 60 کی دہائی کے آغاز میں اس وقت چین کے دوست بنے جب سب سے مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ اس خطے میں بھارت امریکہ کا اتحادی اور چین مخالف ہے، یہ امریکہ میں گذشتہ سال کے پالیسی پیپر میں واضع لکھا گیا ہے۔ امریکہ کے ساتھ تکنیکی اور چین کے ساتھ ہماری سٹریٹجک دوستی ہے۔

مزیدخبریں