وفاقی وزیر داخلہ کی ایم این اے کے والد کے انتقال پر رہائش گاہ آمد ، دکھ اور افسوس کا اظہار

Dec 23, 2024 | 12:43:PM

(عثمان ارشاد) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایم این اے رضا حیات ہراج کے والد کے انتقال پر  انکی رہائش گاہ پہنچ گئے ، گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے   ایم این اے رضا حیات ہراج کے  والد کے انتقال پر  گہرے دکھ کا اظہار کیا ،سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نےمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور  غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : عمر ایوب کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

محسن نقوی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہ اللہ آپ کے والد مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔

مزیدخبریں