(ویب ڈیسک)کیوبا میں 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
یورپی میڈیٹیرینیئن سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آج کیوبا میں محسوس کئے گئے ہیں،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا میں زلزلہ 25 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس نے جزیرے کے باشندوں تشویش میں مبتلا کر دیا ہے،زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اورآئل کی قیمتوں میں اضافہ