اغوابرائےتاوان کےمقدمےمیں ملوث سی ٹی ڈی کے11 اہلکاروں کی ضمانت مسترد

Dec 23, 2024 | 17:46:PM

(24نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی)  نےاغوابرائےتاوان کےمقدمےمیں ملوث کاوئنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کےگیارہ اہلکاروں کی ضمانت مستردکردی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملزم یونس بلوچ،آصف،خالدمحمود،علی حسن ،کاشف ذیشان، امیرعلی رضوان روف اقبال،شکیل لودھی اور عبدالجبار اغوا برائے تاوان کے مقدمےمیں ضمانت کیلئے انسداددہشت گردی کورٹ نمبر ایک میں پیش ہوئےتھے۔

عدالت نےوکلانےدلائل کے بعد پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہےعدالتی فیصلے کےفورابعد ملزموں کوکورٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ہےملزموں کےخلاف بلال کالونی پولیس نے 2022میں اغوابرائےتاوان کامقدمہ درج کیاگیاتھا۔

ملزموں نےفیضان نامی نوجوان کواغواکےبعد2لاکھ روپے لے کرچھوڑدیاجبکہ دوسرے مغوی سعد کےاہلخانہ سے رہائی کیلئے 25لاکھ روپے مانگے تھے مقدمہ میں ملوث سابق ایس ایچ او شعیب قریشی جیل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی دم توڑ گئی

مزیدخبریں