سابق صوبائی وزیر بشارت راجہ کی3مقدمات میں عبوری ضمانت منظور 

Dec 23, 2024 | 18:03:PM

(ارشادقریشی)انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق سینئر صوبائی وزیر بشارت راجہ کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران  صدر حسن ابدال تھانے میں درج تین مقدمات میں بشارت راجہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،عدالت نے بشارت راجہ کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا منظور کرلی،عدالت نے صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ نمبر 640/897/637 میں ضمانت منظور کی اورپولیس کو ملزم بشارت راجہ کو 15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے وار جاری،روپے کا بھرکس نکال دیا

مزیدخبریں