کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلو رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش / ہلکی برفبا ری ہو سکتی ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں سموگ/ دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد/مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔تاہم صبح کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پرسموگ/ دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد/ مطلع ابر آلود رہنےکے علا وہ صبح /رات کے اوقات میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ صبح/رات کے اوقات میں سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، ،اوکاڑہ ، ملتان،بہاولپور، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر دُھند / سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم صبح کے اوقات میں سکھر ، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں دھند /سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
ادھرکشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی09 ، سکردومنفی08، گوپس منفی07، استور، گلگت، کوئٹہ منفی 05، بگروٹ، کالام، قلات منفی04، چترال، دیر، ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے وار جاری، روپے کا بھرکس نکال دیا