سنی لیون نے ہزار روپے ماہانہ سرکاری خیرات لینی شروع کردی

Dec 23, 2024 | 19:46:PM

(ویب ڈیسک) بھارت میں آن لائن فراڈ کا ایک منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور اداکار  جونی سنز کے ناموں کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری خیرات وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں حکومت نے سنی لیون کے نام پر ماہانہ ایک ہزار روپے وصول کرنے کی اطلاع دی ہے،تاہم چھتیس گڑھ میں ایک شخص نے دھوکہ دہی سے "مہاتری وندن یوجنا" کے تحت سنی لیون اور جونی سنس کے ناموں کا استعمال کیاہے۔

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کی میں کہا گیا ہے کہ مہاتری وندن یوجنا کی ویب سائٹ کا جائزہ لینے پر یہ معلوم ہوا کہ اس شخص نے اپنی بیوی کو سنی لیون اور خود کو جونی سنس کے نام سے رجسٹر کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ؒپریانکا کے گلے کی زینت 140 قیراط ہیروں کا مہنگا ترین ہار

 ریکارڈ کی فائلوں میں سنی لیون کو سرکاری سکیم سے فائدہ اٹھانے والے کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر کا نام جونی سنس درج تھا اور اس شخص نے مارچ سے دسمبر تک ہر ماہ  ایک ہزار روپے کی رقم وصول کی ہے۔

بستر کے کلکٹر حارث ایس نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرنے کا اعلان کیا اور ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ سے شکایت موصول ہوتی ہے تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب  ریاستی کانگریس کے صدر دیپک بیج نے سوشل میڈیا پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا کہ وہ اس اسکیم کے ذریعے اپنے حامیوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی اداکار نے دوران فلائٹ اپنی محبوبہ کو پروپوز کر دیا، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں