بچے کے نام پر میاں بیوی میں اختلاف شدت اختیار کرگیا، طلاق لینے عدالت پہنچ گئے

Dec 23, 2024 | 20:53:PM
بچے کے نام پر میاں بیوی میں اختلاف شدت اختیار کرگیا، طلاق لینے عدالت پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جب ایک جوڑا اپنے بچے کا نام رکھنے پر شدید اختلاف کے بعد طلاق لینے عدالت پہنچ گیا۔

تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب 26 سالہ شوہر نے اپنے لڑکے کے نام رکھنے کی تقریب میں شرکت نہیں کی جس کا اہتمام اس کی 21 سالہ بیوی نے کیا تھاجبکہ تقریب میں نہ جانے کی وجہ یہ تھی کہ شوہر بیوی کے بتائے ہوئے نام سے راضی نہیں تھا جس نے بچے کا نام عدی رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

مہینوں کی بحث کے بعد شوہر اور بیوی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ ججوں نے معاملے کو سلجھانے کیلئے کئی تجاویز پیش کیں جسے جوڑے نے مسترد کردیا۔

تاہم گزشتہ ہفتے والدین کو میسور کی سیشن کورٹ کے جج نے بلایا اور تین سالہ لڑکے کا نام آریہ وردھن رکھنے کا خوش اسلوبی سے فیصلہ طے پا گیا۔

مزید پڑھیں:دنیا کی تاریخ میں پہلی بار صرف خواتین پر مشتمل انوکھی پرواز