پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹ پک آرڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹ پک آرڈر جاری ہے،پلاٹینم کیٹیگری کی پہلی پک لاہور قلندرز،ڈائمنڈ کی کراچی کنگز،گولڈ کی پشاور زلمی،سلور کیٹگری کی ملتان سلطانز کے پاس ہے ۔
پی ایس ایل ڈرافٹ میں پلاٹینم کیٹگری کی پہلی پک پک لاہور قلندرز کے پاس ہو گی،دوسری پک کراچی کنگز ،تیسری کوئٹہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،چوتھی پشاور زلمی اور پانچویں ملتان سلطان اور چھٹی اسلام آباد یونائٹیڈ کے پاس ہو گی۔
دوسری پلاٹینم میں پہلی پک اسلام آباد ،دوسری ملتان ،تیسری پشاور اور چوتھی کوئٹہ ،پانچویں کراچی اور چھٹی لاہور کے پاس ہو گی ،پی ایس ایل ڈرافٹ میں پہلی ڈائمنڈ کیٹگری میں پہلی پک کراچی کنگزاور دوسری پشاور زلمی کے پاس ہو گی۔
پی ایس ایل ڈرافٹ میں پہلی ڈائمنڈ کیٹگری میں تیسری پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورچوتھی ملتان سلطان کے پاس ہو گی ،پہلی ڈائمنڈ کیٹگری میں پانچویں اسلام آباد یونائٹیڈ اور چھٹی لاہور قلندرز کے پاس ہو گی۔
اسی طرح پہلی گولڈ کیٹگری میں پہلی پک پشاور زلمی کے پاس ہو گی، دوسری پک ملتان سلطان ، تیسری پک اسلام آباد یونائٹیڈ، چوتھی پک لاہور قلندرز ،پانچویں کوئٹہ اور چھٹی پک کراچی کنگز کے پاس ہو گی۔
پہلی سلور کیٹگری کی پہلی پک ملتان سلطان ،دوسری پشاور زلمی،تیسری لاہور قلندرز ،چوتھی ملتان سلطانز کے پاس ہو گی، پانچویں اسلام آباد یونائٹیڈ کے پاس ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی اداکار نے دوران پرواز لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل