(ویب ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی آسٹریلیا میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ میں شمولیت کی دوڑ سے باہر ہوگئے، شامی کے بائیں گھٹنے میں سوجن کی وجہ سے سیریز کے باقی میچز کے لیے شمار نہیں کیا گیا ہے۔
محمد شامی کی فٹنس کے بارے میں پریس ریلیز برسبین ٹیسٹ کے بعد کپتان روہت شرما کے بولر کی دستیابی کے بارے میں سوالات اٹھانے پر جاری کی گئی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پریس ریلیز میں بتایا کہ نومبر میں شامی نے رانجی ٹرافی میں بنگال کی جانب سے مدھیا پردیش کے خلاف 43 اوورز کیے تھے ۔
اس کے بعد انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی کے تمام نو میچز میں حصہ لیا اور اضافی بولنگ سیشنز بھی کیے تاکہ ٹیسٹ میچز کی تیاری کی جا سکے۔ تاہم ان کے بولنگ ورک لوڈ کے باعث ان کے بائیں گھٹنے پر ہلکی سی سوجن آ گئی ہے۔
بی سی سی آئی نے کہا کہ حالیہ طبی معائنے کے بعد بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ شامی کے گھٹنے کو مناسب بولنگ لوڈ کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے، اس لیے انہیں بورڈر-گواسکر ٹرافی کے لیے فٹ قرار نہیں دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹ پک آرڈر جاری