(24 نیوز)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے دورے کے لیے اپنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت کریگ بریتھویٹ کریں گے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں کریگ بریتھویٹ (کپتان) اور جوشوا ڈاسلوا (نائب کپتان) شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا اور 10 اور 11 جنوری کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ سیریز کے نئے شیڈول کا بھی اعلان کیا ہے۔
شیڈول کے تحت پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 جنوری تک اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے ملتان کا انتخاب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹ پک آرڈر جاری