بغیر شادی کے ماں بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کو والدین کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنی شادی سے قبل حاملہ ہونے اور اپنے والدین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے متعلق انکشاف کیا کہ ان کے والدین نے انہیں شادی کرنے کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
ٹائمز ناؤ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیہا دھوپیا نے اپنے حمل کے بارے میں کھل کر بات کی، اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کے والدین کو ان کے حمل کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے انہیں 72 گھنٹے کا وقت دیا اور کہا کہ وہ ممبئی واپس آئیں اور شادی کر لیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں اداکارہ نیہا دھوپیا انگد بیدی کیساتھ ڈیٹ کر رہی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2018 کا ہے جب بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا شادی سے قبل حاملہ ہوگئی تھیں, حاملہ ہونے کی خبر اپنے والدین کو دینے پر وہ حیرت زدہ رہ گئےتھے۔
نیہا دھوپیا نے 10 مئی 2018 کو انگد بیدی کے ساتھ شادی کی تھی، دونوں کی شادی کی تقریب گرودوارے میں ہوئی تھی، شادی کے بعد نومبر میں نیہا نے بیٹی کو جنم دیا، جس کا نام میہر رکھا گیا۔
اس کے بعد دونوں کے ہاں ایک بیٹا بھی پیدا ہوا، جس کا نام گورک رکھا گیا۔
مزید پڑھیں:سنی لیون نے ہزار روپے ماہانہ سرکاری خیرات لینی شروع کردی
کرلی ٹیلس سے بات کرتے ہوئے انگد بیدی نے بتایا تھا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو وہ اس سے کئی سال پہلے سے نیہا سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ لیکن وہ مالی طور پر مضبوط نہیں تھے۔ نیہا کو امپریس کرنے کے لیے انگد نے قرض لے کر کار بھی خریدی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا اور انگد اب خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، دونوں اکثر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں، مداحوں کو بھی ان کی جوڑی کافی پسند آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیر مناسب لباس میں رقص، حرا مانی کی ویڈیو شدید تنقید کی زد میں