بالی ووڈ اداکارہ کی مسلمان آرٹسٹ سے شادی، کمیونٹی نے باہر نکال دیا

Dec 23, 2024 | 23:09:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ طناز ایرانی کی ذاتی زندگی ہمیشہ اتار چڑھاؤ سے بھری رہی ہے انہوں نے دو شادیاں کیں، اپنی کمیونٹی سے نکالے جانے کا سامنا کیا، طلاق کا دکھ جھیلا، اور آخرکار اب وہ خوشیوں بھری زندگی گزار رہی ہیں۔

طناز ایرانی نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا اور پھر فلمی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے تھیٹر آرٹسٹ فرید کرم سے شادی کی جو ان سے 18 سال بڑے تھے۔

اس شادی کے دوران انہیں اپنی پارسی کمیونٹی کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انہیں کمیونٹی سے نکال دیا گیا اور آگ کے مندر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

طناز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان دنوں میں اسلام سے سہارا ملا اور وہ اکثر جماعت خانہ جایا کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور فلم ساز شیام بینیگل 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پہلی شادی کے اختتام کے بعد طناز کی زندگی میں محبت نے دوبارہ قدم رکھا، انہوں نے اداکار بختیار ایرانی سے شادی کی جو ان سے سات سال چھوٹے ہیں۔

بختیار کے خاندان نے ابتدائی طور پر اس شادی کی مخالفت کی مگر بعد میں دونوں خاندانوں نے اس رشتے کو قبول کر لیا، طناز اور بختیار 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور اب ان کا ایک بیٹا زیوس ہے اور وہ اپنی زندگی خوشی سے گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر شادی کے ماں بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کو والدین کی وارننگ

مزیدخبریں