(24 نیوز)پارلیمانی سیاست پر ایک ہی خاندان کا راج ،خانیوال کی تحصیل کبیروالا سے منتخب ہونیوالے 2 سگے بھائیوں نے بھی پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا ۔
این اے 144 سے منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر رضا حیات ہراج، پی پی 212 سے بیرسٹر اصغر حیات ہراج اور پی پی 206 سے مہر اکبر حیات ہراج سگے بھائی ہیں،عام انتخابات میں ایک ہی تحصیل کے حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں ۔جبکہ ایک کزن مہر عامر حیات ہراج خانیوال کی تحصیل میانچنوں سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں ۔انہوں نے بھی حلف اٹھالیا ہے۔چاروں ارکان اسمبلی کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔بیرسٹر اصغر حیات ہراج نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کبیر والا کے عوام کے مفاد میں کیا ہے۔
ضرورپڑھیں:پنجاب کے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا
یاد رہے پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں مگسی برادران نے الیکشن 2024 میں بھی منفرد اعزاز برقرار رکھا۔ عام انتخابات میں 2 بھائی ایم این اے اور 2 بھائی ایم پی اے منتخب ہو ئے۔
8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں نوابزادہ خالد خان مگسی کچھی جھل مگسی نصیر آباد سے قومی اسمبلی کے رکن بنے۔نوابزادہ عامر خان مگسی قمبر شہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوٸے۔
نوابزادہ نادر خان مگسی شہداد کوٹ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتے۔یہ چاروں بھائی 2018 کے عام انتخابات میں بھی انہی انتخابی حلقوں سے منتخب ہوٸے تھے۔