پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی سمیت 3 سینیٹرز کو اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھانے سے روک دیا

Feb 23, 2024 | 18:54:PM

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سمیت 3 منتخب اراکین اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے 3 سینیٹرز کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھانے سے روکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو فی الحال رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے روکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ سندھ کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کے نام سامنے آ گئے

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے دیگر سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور سینیٹر جام مہتاب ڈہر کو سندھ اسمبلی کے رکنیت کا حلف اٹھانے سے بھی روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے یہ فیصلہ سینیٹ انتخابات میں عددی اکثریت برقرار رکھنے کےلیے کیا ہے۔

مزیدخبریں