سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو) سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا جس میں 168 ممبران پر مشتمل ایوان میں سے 151 نو منتخب ارکان رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی حلف لیں گے اور تین زبانوں سندھی اردو اور انگریزی میں حلف لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ سندھ کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کے نام سامنے آ گئے
اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان حلف لیں گے جبکہ تین جماعتوں کے 13 ارکان حلف نہیں لیں گے۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آٹھ اور جی ڈی اے کے تین اور جماعت اسلامی کے دو ارکان حلف نہیں لیں گے۔
خیال رہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی تین نشستیں خالی ہیں۔