کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں اور قومی اسمبلی کی ترجیحی اقلیتی نشستوں کے نوٹیفیکیشن جاری

Feb 23, 2024 | 22:19:PM

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کے پی کے کی مخصوص صوبائی اسمبلی کی نشستوں اور قومی اسمبلی میں ترجیحی اقلیتی نشستوں کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے پی کے کی پانچ نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق جے یو آئی 2، ن لیگ 2 اور پیپلز پارٹی ایک نشست لینے میں کامیاب رہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل سے متعلق الیکشن کمیشن تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکا۔ اسی طرح خیبرپختوانخوا اسمبلی کی 21 خواتین کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا بھی ابھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں ترجیحی اقلیتی نشستوں کا اعلان بھی کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 میں سے 7 اقلیتی نشستوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں ن لیگ اقلیت کی چار نشستیں جبکہ پیپلز پارٹی دو اور ایم کیو ایم ایک نشست لینے میں کامیاب رہی جبکہ سنی اتحاد کونسل کی اقلیتی نشستوں پر تاحال فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

مزیدخبریں